آرمی کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم 26سے 29مئی تک منڈی بہاؤالدین کا دورہ کرے گی

Pak army fooj
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) پاک فوج میں بھرتی کے لئے آرمی کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم 26سے 29مئی تک منڈی بہاؤالدین کا دورہ کرے گی۔ جس میں سپاہیوں ، کلرکوں اور ڈرائیوروں کی بھرتی کی جائے گی۔ یکم اکتوبر 2016کو ساڑھے 17سے 23سال کی عمر کے نوجوان صبح 8بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ سپاہی کے لئے قد 5فٹ 6انچ جبکہ کلرک اور کک کے لئے 5فٹ 3انچ ہونا چاہیئے۔ سپاہی کے لئے تعلیم میٹرک یا اس سے زیادہ ، کلرک انٹرمیڈیٹ اور ڈرائیور ، کک کے لئے ڈپلومہ ہولڈر کو ترجیح دی جائے گی۔ صرف منڈی بہاؤلدین کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوان بھرتی کے اہل ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں