سرکاری سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ کو ظالمانہ سزاؤں کیخلاف آج ضلع بھر کے سکولوں کی تالہ بندی ہو گی

girls school ghanian
منڈی بہائوالدین+ملک وال+پھالیہ( ایم بی ڈین نیوز ) سرکاری سکولوں کی نجکاری اور پیک امتحان کے تحت اساتذہ کو ظالمانہ سزاؤں کیخلاف ضلع بھر میں احتجاجاٌ سکولوں کی تالہ بندی ہو گی اساتذہ احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ تفصیلات کیمطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر راجہ ذوالفقار علی اور سیکرٹری اطلاعات محمد ارشد ڈڈ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی یو سے کئے گئے معاہدہ پر عمل نہیں کیا سرکاری سکولوں کی نجکاری کی جارہی ہے جبکہ اساتذہ کو پیک امتحان کے نتائج پر ظالمانہ سزائیں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں کی نسبت پنجاب میں تعلیمی شعبہ کا بیڑہ غرق کیا جا رہا ہے ٹیچر کی بہت زیادہ تذلیل کی جا رہی ہے غیر ملکی فنڈز ہڑپ کرنے کے چکر میں اساتذہ کو ملازمتوں سے فارغ کر کے سکولوں کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ پی ٹی یو کے رہنماؤں نے کہا کہ آج بروز منگل ضلع بھر میں تمام سرکاری سکولوں احتجاجاٌ بند کر کے گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ بولانی سے ڈی سی او دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو صوبہ بھر میں غیر اعلانیہ ہڑتال کر کے سکول بند کر دیں گے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں