بلا تفریق مذہب متحد ہو کر علاقے کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے،عمائدین چک 44

chak no. 44

بلا تفریق مذہب متحد ہو کر علاقے کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے،عمائدین چک 44
کسی قسم کی کشیدگی نہیں،سوشل میڈیا پر گاؤں کی جو منظر کشی کی جا رہی ہے اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ڈی سی او،ڈی پی اوسے ملاقات
سوشل میڈیا پر من گھڑت تبصرے کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،ڈی سی او، افواہیں پھیلانے والوں کو برداشت نہیں کرینگے،ڈی پی او

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )چک 44پھالیہ کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ اہل گاؤں بلا تفریق مذہب متحد ہو کر علاقے کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔ گاؤں میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں۔ آج (سوموار) یہاں ڈی سی او مظفر خان سیال اور ڈی پی او راجہ بشارت سے ملاقات میں وفد کے ارکان نے کہا کہ گاؤں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ سوشل میڈیا پر گاؤں کی جو منظر کشی کی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈی سی او نے اہل دیہہ کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر باہمی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن ہمیں پاکستانیت کی سوچ کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا تا ہم سوشل میڈیا پر من گھڑت تبصرے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ڈی پی او نے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر ہماری نظر میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی کمیٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے۔ افواہیں پھیلانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وفد میں ریاض دھدرا، وائس چیئرمین یونین کونسل نصیر احمد سلیم بھٹی، اﷲ دتہ قادری، اسحاق مسیح، یعقوب مسیح اور اقبال مسیح شامل تھے۔ اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ اور اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں