کالاشادیاں میں گھوسٹ سکول کا انکشاف،گرلزسکول کی بلڈنگ پر گزشتہ 10سا ل سے مقامی افراد کا قبضہ

کالاشادیاں میں گھوسٹ سکول کا انکشاف،گرلزسکول کی بلڈنگ پر گزشتہ 10سا ل سے مقامی افراد کا قبضہ،ڈی سی او سے بلڈنگ واگزا ر کروانے کا مطالبہ
منڈی بہاؤالدین: کالاشادیاں میں گھوسٹ سکول کا انکشاف،سرکاری سکول کی بلڈنگ پر مقامی افراد کا قبضہ،سکول جانوروں کے باڑہ میں تبدیل،بچوں کی بجائے گدھے ،بھینسیں اور گائے زیر تعلیم ہیں،محکمہ تعلیم کے کرپٹ افسران نے وزیر اعلیٰ کے پروگرام ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ”کو مذاق بنا کر رکھ دیا۔معیار تعلیم کیسے بلند ہوگا جب کرپٹ افسران تعلیم کی طرف توجہ دینے کی بجائے صرف فنڈز کی خرد برد اور بندر بانٹ میں مصروف ہوں۔تحصیل پھالیہ کے گاؤں کالاشادیاں جہاں یہ سکول موجود ہے کے بارے میں میں مقامی افراد نے بتایا کہ جب سے سکول کی بلڈنگ بنی ہے ایک بچہ بھی داخل نہیں ہوا،صرف ایک ٹیچر تعینات ہے جو کبھی اس سکول حاضر نہیں ۔اگر سکول کی عمارت متروک بھی ہوچکی ہے تو کیا وہاں جانو رباندھنے چاہیءں ؟عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرتعلیم ،سیکرٹری تعلیم اور کمشنر گوجرانوالہ سے سکول کی بلڈنگ کو واگزار کروانے اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Kala Shadian Phalia ghost school Kala Shadian Phalia ghost school 1 Kala Shadian Phalia ghost school 2 Kala Shadian Phalia ghost school 3 Kala Shadian Phalia ghost school 4 Kala Shadian Phalia ghost school 5 Kala Shadian Phalia ghost school

اپنا تبصرہ بھیجیں