جعلی پیر عدنان، بیوی اور سہولت کار سمیت گرفتار پولیس تھانہ ملک وال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

Jali Peer
ملک وال(تحصیل رپورٹر) جعلی عامل سید عدنان اصغر جو اپنی بیوی اور سہولت کار نواز کے ذریعے معصوم اور ان پڑھ عورتوں کو ورغلا کر پیسے بٹورنے کے ساتھ ساتھ عورتوں کی عزت سے بھی کھیلتا تھا جس کا سہولت کار نواز اپنے گردونواح میں پیر کے کارناموں کا چرچا کرتا تھا موضع ہریا کے رہائشی الیاس نے بتایا کہ میں نے اپنی گھریلوپریشانیوں کا تذکرہ ہمارے گھر کے سامنے ہوٹل والے نواز سے کیا تو اس نے کہا میرے پیر صاحب ہیں جو تمام پریشانیوں کا حل روحانی طریقے سے فوری طور پر کر دینگے اور کچھ ہی دیر بعد پیر عدنان شاہ اپنی بیوی اور سہولت کار کے ہمراہ الیاس کے گھر پہنچ گئے جہاں پر جعلی پیر نے اپنے خون سے تعویذ لکھ کر ر دئیے الیاس کی بیوی نے میڈیا کو بتایا کہ جعلی عامل نے رات 11بجے کے بعد میرے موبائل پر فون کیا اور کہا کہ میں حساب لگایا ہے تم لوگو ں پر کالا جادو ہوا ہے اور تمہارا خاوندکچھ دنوں بعد مر جائے گا تم صبح میرے ڈیرے پر آؤ عمل کرنا ہے خاوند کے بارے سنتے ہیں میں پریشان ہو گئی اور صبح ہوتے ہی اپنے خاوند کے ہمراہ جعلی پیر کے ڈیرہ چکنمبر 25پر چلی گئی جہاں پر پیر نے میرے خاوند کو باہر بٹھایا اور مجھے اندر جانے کو کہا کہ عورتوں میں چلی جاؤ جب میں اندر گئی تو کوئی عورت موجود نہ تھی صرف جعلی پیر کی بیوی دروازے کے باہر تھی اور پیر نے اندر آتے ہی میرے ساتھ زبردستی شروع کر دی میرے طلائی زیورات اتار لیے اور میری عزت لوٹنے کی کوشش کی جس میں ناکام ہوا اور پھر مجھے فون پر حراساں کرنے لگا وقوعہ کی اطلاع کی اطلاع الیاس نے مقامی میڈیا کو مقامی پولیس کو اس معاملہ میں نشاندہی کی گئی تو گذشتہ روز ہریا میں تعویز دینے کے سلسلہ میں آئے جعلی عامل عدنان اسکی بیوی اور اس کے سہولت کارکو پولیس نے گرفتار کر لیا اے ایس آئی انصر بٹ نے بتایا کہ یہ جعلی عامل تعویذوں کا جھانسہ دے کر عورتوں کی عزتیں لوٹدی جس پر مقامی پولیس کو اس معاملہ میں نشاندہی کی گئی تو گذشتہ روز ہریا میں تعویز دینے کے سلسلہ میں آئے جعلی عامل عدنان اسکی بیوی اور اس کے سہولت کارکو پولیس نے گرفتار کر لیا اے ایس آئی انصر بٹ نے بتایا کہ یہ جعلی عامل تعویذوں کا جھانسہ دے کر عورتوں کی عزتیں لوٹتا تھا جو اب پولیس کی حراست میں ہے اور تفتیش جاری ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں