باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری کا ہدف مقررہ تاریخ تک حاصل کرلیا جائے،ڈی سی او

Muzaffar Khan sial DCO Mandi Bahauddin news
باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری کا ہدف مقررہ تاریخ تک حاصل کرلیا جائے،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
ضلع کے 6خریداری مراکز میں خریداری کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنرز بھی مانیٹرنگ کررہے ہیں،مظفر خان سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او مظفر خان سیال نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری کا ہدف مقررہ تاریخ تک حاصل کرلیا جائے۔ خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے 6خریداری مراکز میں گندم کی خریداری کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ کسی شکایت کی صورت میں متعلقہ اے سی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈی سی او نے واضح کیا کہ ماضی کی بہ نسبت محکمہ خوراک نے زیادہ کسان دوست پالیسی دی ہے جس پر عملدرآمد سے مڈل مین کی حوصلہ شکنی ہوئی اور کسان کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ مل سکے گا۔ تاہم بعض کسانوں کی طرف سے غلط گرداوری حاصل کرنے کا رجحان افسوسناک ہے جو ان کے اپنے بھائیوں کی حق تلفی کا باعث بنتا ہے۔ اس رجحان پر قابو پایا جارہا ہے۔جو پٹواری اس کام میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر باقاعدگی کے ساتھ خریداری مراکز کے دورے کریں اور فوکل پرسن اے ڈی سی افضال وڑائچ کو رپورٹ دیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں