خدمت خلق میرا اولین مشن ہے پاکستان سے لے کر یورپ تک انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتا ہوں

Nasir abbas tarar mbdin news
ملک وال(ساجد مغل) خدمت خلق میرا اولین مشن ہے پاکستان سے لے کر یورپ تک انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتا ہوں اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد عوام کے مسحیا ہیں جنہوں نے عوام کو اندھیروں سے نکالا ان خیالات کا اظہارنوجوان سماجی رہنماء و چئیرمین یونین کونسل چک رائب ناصر عباس تارڑنے برطانیہ کے شہر سلاؤ کے لارڈ مئیر محمد راسب کی جانب سے اپنے اور پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر اصرار حسین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سلاؤ کے نومنتخب کونسلرز ،لیڈی کونسلرزسابق کونسلرز اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر اصرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلاؤ میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی اور سلاؤ کے اہم عہدوں پر تقرری در اصل پاکستان میں دنیا کا بڑھتا ہوا وقار ہے پاکستانی امیدواروں کو برٹش اور دیگر کمیونٹی کے لوگوں نے بھی ووٹ دئیے ہیں لند ن کے نومنتخب مئیر پاکستانی نژاد صادق خان کی کامیابی سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور اسلام کا اصل چہرہ روشناس ہو رہا ہے اس موقع پر لارڈ مئیر سلاؤ محمد راسب نے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر اصرار حسین کی برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ناصر عباس تارڑ کی انسانیت کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی شیلڈ سے نوازا۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں