چک نظام کے مقام پر دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے لیے موٹر سائیکل ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

Pul banao tehreek
ملک وال(تحصیل رپورٹر) دیرینہ مطالبہ چک نظام کے مقام پر دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے لیے سابقہ صوبائی اسمبلی امیدوار کی زیر سرپرستی موٹر سائیکل ریلی ہزاروں افراد کی شرکت شرکاء نے ہاتھوں میں عوام کی مجبوری ہے پل بہت ضروری ہے کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اگر چک نظام پر ٹریفک پل کی تعمیر یقینی نہ بنائی گئی تو موٹر وے بلاک کی جائے گی ٹرینیں روکی جائیں گی اپنے حق چھین کر لیں گے اکبر علی گوگا کا شرکاء سے خطاب تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین، جہلم اور ضلع سرگودھا کی لاکھوں عوام کا دیرینہ مطالبہ دریاے جہہلم پر ٹریفک پل کی تعیمر جس کا افتتاح سابق صدور مملکت جنرل ضیاء الحق، پرویز مشرف ، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کر چکے ہیں مگر ہر بار یہ منصوبہ سیاست کی نظر ہوتا چلا گیا جس کے حصول کے لیے اہلیان ملک وال نے دستخطی مہم کے زریعے شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے پل بناؤ تحریک کا آغاز کر دیا جس سلسلہ میں ایک پروقار موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں شہر سمیت گردونواح سے ہزاروں افراد نے شرکت کی پر امن ریلی کا آغاز میلاد چوک اور اختتام پریس کلب کے سامنے ہوا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں