پل بناؤ تحریک کے حوالہ سے ریلی آج بروز اتوارشام 5 بجے میلاد چوک سے نکالی جائے گی

vectoria bridge jehlum bridge malakwal PD Khan bridge
ملک وال(نامہ نگار) دریائے جہلم پر تین اضلاع کے سنگم پر چک نظام کے مقام پرٹریفک پل کی تعمیر کے مطالبہ کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لئے آج شام پانچ بجے ریلی نکالی جائے گی ، ریلی کا آغاز میلاد چوک سے ہو گا جو شہرع کے مختلف راستوں سے ہویی ہوئی پریس کلب تک جائے گی۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی اور سماجی حلقوں کی طرف سے بھر پور شرکت کی جائے گی۔واضح رہے کہ ملکوال سے پنڈدادنخان جانے کے لئے چک نظام کے مقام پر ٹریفک پل کی تعمیر کے وعہدے ہر دور میں منتخب نمائندے کرتے چلے آرہے ہیں مگر کسی بھی حکومت کی طرف سے یہ انتہائی اہمیت کا حامل ٹریفک پل تین اضلاع جہلم،منڈی بہاؤالدین اور سرگودہا کے سنگم پر تعمیر نہیں کیا جا رہا۔سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر علی گوگا نے عوامی حلقوں کے تعاون سے پل بناؤ تحریک شروع کر رکھی ہے اور یہ ریلی بھی اسی تحریک کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں