ملک وال میں مضر صحت کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت سرعام جاری ،شہر ی بیمار ہونے لگے

bottle chemical
ملک وال(نامہ نگار) تحصیل بھر میں مضر صحت کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت سرعام جاری ،شہر ی بیمار ہونے لگے،انتظامیہ نے چپ ساد لی۔تفصیلا ت کے مطابق تحصیل بھر میں مضر صحت کیمیکل سے تیارشدہ دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے بعض علاقوں میں دودھ سے مشینوں کے ذریعہ کریم نکال کر دودھ کو گاڑھا کرنے کے لئے پوڈر ،ناقص گھی اور مختلف مضر صحت کیمیکل کا استعمال کیا جارہا ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے معدہ ،یرقان،ٹی بی ،سرطان وغیرہ جیسے موذی امراض پھیل رہی ہیں مبینہ طور پر غیر معیاری اور مضرصحت دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کو بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ زہریلے دودھ کا کاروبار سرعام کررہے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈ ی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خاں سیال سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں