منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے 40 پاکستانی ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں

pakistani line arrest
ملک وال (نامہ نگار)  ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یورپ اور ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر ہماری تحویل میں آنے والے پاکستانیوں میں زیادہ تعداد منڈی بہاوالدین ،گجرات ،اور گوجرانوالہ سے غیر قانونی طریقہ سے یورپ جانے والے افراد کی ہے انہوں نے بتایا کہ وزرات داخلہ کی ہدائت کے مطابق ان ڈی پورٹ ہوکر آنے والے افراد کے متعلقہ انسانی سمگلروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی لیکن اگر انہوں نے اپنے متعلقہ ایجنٹوں کے نام نہ بتائے تو پھر ان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے تاکہ غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک جانیوالوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں