سائبر کرائم سے متاثرہ ہزاروں افراد نے درخواستیں دے رکھی ہیں جن پر قانونی کاروائی جاری ہے

FIA pakistan
ملک وال (نامہ نگار) سائبر کرائم سے متاثرہ ہزاروں افراد نے درخواستیں دے رکھی ہیں جن پر قانونی کاروائی جاری ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انچارج سائبر کرائم طاہر تنویر نے پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کی بھینٹ چڑھ کر کتنے ہی گھرانے برباد ہوچکے ہیں سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے اور کچھ نفسیاتی مریضوں نے معزز اور شریف شہریوں کی زندگیوں کو عذاب بنا رکھا ہے طاہر تنویر نے بتایا کہ ایف آئی اے کا سائبر ونگ دن رات محنت کر کے معاشرے میں بد امنی پھلانے والے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ان کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم والدین اور گھر کے سربراہان کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ فیس بک اور انٹر نیٹ کا استعمال کس مقصد کے لئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوام الناس کی سہولت کے لئے ایف آئی اے نے آن لائن درخواست کی سہولت کے علاوہ 9911 کی ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے جس پر شکائت کی جاسکتی ہے اور فوری کاروائی بھی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں