شب برات کی آمد سے قبل آتشبازی کے سامان کی خریدوفروخت شروع، گیس پائپ کے پاس پٹاخہ پھٹنے سے آگ لگ گئی

patakha bomb barood

ملک وال(نامہ نگار ) شب برات کی آمد سے قبل آتشبازی کے سامان کی خریدوفروخت شروع ، گلیوں اور سڑکو پر پٹاخوں کی آوازیں گونجنے لگیں ، ریلوے کالونی میں گیس پائپ کے پاس پٹاخہ پھٹنے سے آگ لگ گئی ، دکاندار قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے نے آتشبازی کا سامان دکان کی بجائے گھروں میں رکھ کر فروخت کر رہے ہیں ، پابندی قانون کے باوجود انتظامیہ خاموش۔ تفصیلات کیمطابق شب برات کا مہینہ شروع ہوتے ہی آتش بازی کا سامان تیار کرنے والوں نے سامان تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کر دیا ۔ دکانداروں نے قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے آتشبازی کا سامان گھروں میں رکھا ہوا ہے خریداروں کو گھر سے لاکر دیدیا جاتا ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں پٹاخوں کی آوازیں ابھی سے گونجنا شروع ہو گئی ہیں ۔ گزشتہ روز ریلوے کالونی میں کسی منچلے نے پٹاخہ چلایا جو گیس پائپ پر پھٹ گیا جس سے گیس کو آگ لگ گئی تاہم وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پا لیا ۔سامجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آتش بازی کا سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں