خراب امتحانی نتائج پر 4سرکاری اساتذہ کی سالانہ ترقیاں بند ، 2کی سروس ضبط

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے خراب امتحانی نتائج پر 4سرکاری اساتذہ کی سالانہ ترقیاں بند کر دیں جبکہ 2اساتذہ کی سروس ضبط کر لی۔ مڈل کے نا قص رزلٹ پر ہائی سکول صوفی پورہ کی استانی شہناز پروین کی ایک سالانہ ترقی، پانچویں اور نویں جماعت کے خراب نتیجے پر ہائی سکول چک نمبر 3کے ٹیچر قیصر عمران کی 2ترقیاں جبکہ ہائی سکول چاڑنوالہ کی استانی تنزیلہ شہزادی کی ایک ترقی روک دی۔ انکوائری کے بعد ہائی سکول چیلیانوالہ کی ہیڈ ٹیچر کی 2سالہ سروس اور ہائی سکول حاصلانوالہ کے ایس ایس ٹی انیق رسول کی 4سالہ سروس ضبط کر لی۔ ایس ایس ٹی ہائی سکول گوجرہ نصرت پروین کی بھی ایک انکریمنٹ روکی گئی ہے۔ انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کو سختی سے ہدایت کی کہ نا قص کارکردگی کے حامل اساتذہ کو کسی قسم کی رعایت دی جائے نہ کوئی سفارش قبول کی جائے۔ خراب امتحانی نتائج دینے سے بڑی اور کوئی نا اہلی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں