سی آئی اے کی کاروائی۔ تھانہ سول لائن گوجرانوالہ کو مطلو ب تنویر شاہ نامی اشتہاری گرفتار کرلیا

Arrest in jail
سی آئی اے نے ملک وال میں کاروائی کر کے تھانہ سول لائن گوجرانوالہ کو مطلو ب تنویر شاہ نامی اشتہاری گرفتار کرلیا ملزم مقدمہ نمبر559/14میں اشتہاری تھا آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر بین الاضلاعی اشتہاریوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا سی آئی اے انسپکٹر ناصر علی کی میڈیا سے گفتگو
ملک وال(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سی آئی اے انسپکٹر ناصر علی اور اے ایس آئی محمد افضل نے ملازمین کے ہمراہ ملک وال میں چھاپہ مار کر3سال سے مفرور اشتہاری تنویر شاہ کو گرفتار کر لیا انسپکٹر ناصر علی نے بتایا کہ ملزم نقب زنی کے مقدمہ میں پولیس تھانہ سول لائن گوجرانوالہ کو 2014سے مطلوب تھا جسے بعد ازاں اشتہاری قرار دیا گیا انہوں نے بتایا کہ آئی پنجاب پولیس کی جانب سے ایک فہرست سی آئی اے کو وصول ہوئی ہے جو ضلع بھر میں سے تعلق رکھنے والے ملزمان جو دوسرے اضلاع میں کسی قسم کے مقدمات میں ملوث ہیں ان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور بہت جلد وہ تمام ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں