مکانوں سے گزرنے والی 11کے وی تاروں کو فی الفور ہٹایا جائے ورنہ احتجاجاً سب ڈویژن گیپکو کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

protest strike peoples

ملک وال(تحصیل رپورٹر)شہر بھر میں واپڈا کی مکانوں سے گزرنے والی 11کے وی تاروں کو فی الفور ہٹایا جائے ورنہ احتجاجاً سب ڈویژن گیپکو کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک ان تاروں کو ہٹائے جانے کے حوالے سے کوئی موثر احکامات نہیں جاری ہوتے نواز گوندل سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کی میڈیا سے گفت گو تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محلہ شیرانوالہ میں بیوی کی رسم قل کے موقع پر چھت پر ٹینٹ کی رسی باندھتے ہوئے شعیب نوامی نوجوان ان تاروں کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نواز گوندل نے گیپکو حکام کو خو ب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گیپکو حکام بے حسی کی تمام حدیں عبور کر چکے ہیں محلہ شیرانوالہ کے صرف 37سے زائد گھروں کے اوپر سے یہ موت بانٹنے والی تاریں گزر رہی ہیں اس کے علاوہ محلہ صابری کے سینکڑوں گھر بھی ایسی ہی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں بعض جگہ پر واپڈا اہلکاروں نے من مرضی سے تاروں کو ہٹانے کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے مگر جمع ہونے کے سال گزر جانے کے باوجود یہ کام نہ ہو سکا اور اہلیان علاقہ آئے روز اپنے پیاروں کی قربانیاں دے رہے ہیں نواز گوندل نے کہا کہ اگر فی الفور ان تاروں کو نہ ہٹایا گیا تو سب ڈویژن گیپکو کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں شہر بھر کی عوام اکھٹے ہو نگے اور تب تک دھرنا جاری رہے گا جب تک ان تاروں کو ہٹائے جانے کے سلسلہ میں کوئی تسلی بخش کاروائی نہیں ہو جاتی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں