ملازمت پیشہ خواتین کو ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کرنے سے متعلق سمینار آج ہوگا

ladies women zina ziyadti caught
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ملازمت پیشہ خواتین کو جائے کار پر ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کرنے اور پنجاب حکومت کے اس بارے میں قانون کے مؤثر نفاذ کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں آج (جمعۃ المبارک) مقامی شادی ہال میں ایک سمینار ہوگا جس میں صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین،خاتون محتسب پنجاب فرخندہ وسیم افضل ،ڈی سی او مظفر خان سیال اور دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ اس پروگرام کی شریک معاون اور سماجی تنظیم ’وائز‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خالق نے بتایا کہ سیمینار کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ وہ کسی ہراسگی کی صورت میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہ کریں۔ قانون انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں