غیر معیاری مرچ اور مصالحہ جات ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کریک ڈاون،3ڈسٹری بیوٹر ز

AC MALAKWAL Asif raza
ملک وال(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کا غیر معیاری مرچ اور مصالحہ جات فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کریک ڈاون ملک وال ، رکن اور گوجرہ سمیت 3ڈسٹری بیوٹر ز کو سیل کر دیا گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف رضا نے ڈاکٹر افتخار کے ہمراہ مصالحہ جات بنانے اور مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی کی اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نے بتایا کہ مصالحہ جات کے سمپل لیبارٹری بھجوائے گئے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ملک وال رکن اور گوجرہ میں مضر صحت مرچ اور دیگر مصالحہ جات فروخت کرنے والے 3ڈسٹری بیوٹرز کو سیل کر دیا گیا اور موجود مضر صحت سٹاک ضبط کر لیا گیاقوانین کی خلاف ورزی اور ناقص مصالحہ جات فروخت کرنے کے جرم میں مقدمات درج کرو ا دئیے گئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل بھر میں مصالحہ جات اور خصوصاً کھانے پینے کی تمام اشیا کے نمونے لیبارٹری بھجوا کر چیک کروائے جا رہے ہیں جس جس کی رپورٹ غیر معیاری آئے گی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں