وفاقی محتسب کی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نے عوامی شکایات پر کارروائی شروع کردی

Director Investigation zaryab
ضلع کونسل ہال میں سماعت،گیپکو اور سوئی ناردرن گیس نے 11صارفین کی شکایات پر رپورٹ دی، 8نئے صارفین نے درخواستیں جمع کرائیں
پھالیہ میں مسجد کا میٹر اتارنے اور مسلسل بل بھجوانے کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب کرلی،درخواستیں 15روز میں نمٹائیں گے،زریاب مسرت

منڈی بہاؤالدین (ایم بی ڈین نیوز ) وفاقی محتسب کی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن زریاب مسرت نے یہاں ضلع کونسل ہال منڈی بہاؤالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات پر کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔گیپکو اور سوئی ناردرن گیس نے 11صارفین کی شکایات پر رپورٹ دی جبکہ مزید 8نئے صارفین نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہر جمعرات کو درخواستوں کی سماعت کی جائے گی اور 15روز کے اندر انہیں نمٹایا جائے گا۔ سوئی ناردرن کے نمائندے نے واسو کی رہائشی ایک خاتون اکبری بی بی کو ایک ماہ کے اندر گیس کا نیا میٹر لگانے کی یقین دہانی کرائی۔ پھالیہ میں ایک مسجد کا میٹر اتارنے اور مسلسل بل بھجوانے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ ایس ڈی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ سرور ٹاؤن کے مکینوں نے بجلی کی عدم موجودگی کی شکایت کی تو زریاب مسرت نے کہا کہ بجلی بنیادی ضرورتوں میں شامل ہے۔ گیپکو اپنے وسائل سے ٹرانسفر لگانے کی کوشش کرے۔ میں خود بھی علاقے کا دورہ کرکے جائزہ لوں گی۔ وفاقی محتسب کو درخواست پر ایک ٹیچر کو لائن مین سے رشوت کی مد میں ادا کی گئی رقم 17ہزار روپے میں سے 12ہزار روپے واپس دلادیے گئے جبکہ باقیماندہ رقم بھی تنخواہ میں سے منہا کرلی جائے گی۔ ڈائریکٹر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رشوت دینا بھی رشوت لینے جتنے بڑا گناہ ہے۔ رشوت ستانی کا کلچر ختم کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں