ایک اور 35سالہ نوجوان گھروں کی چھتوں سے انتہائی قریب سے گزرنے والی 11کے وی تاروں کی زد میں آ کر جاں بحق

NAUJAWAN JAN BAHAQ
ملک وال(نامہ نگار) محلہ شیرانوالہ میں واپڈا اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک اور 35سالہ نوجوان شعیب گھروں کی چھتوں سے انتہائی قریب سے گزرنے والی 11کے وی تاروں کی زد میں آ کر جاں بحق ورثاء کا ایس ڈی او گیپکو لائن سپڑنٹنڈنٹ گیپکو کے خلاف مقدمہ قتل کا اندراج کے لیے شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق محلہ شیرانوالہ میں 35سالہ محنت کش شعیب اپنی بیوی کی رسم قل کے لیے گھر میں ٹینٹ لگا رہا تھا سیڑھی لگا کرچھت پر ٹینٹ کی رسی باندھنے کے لیے چڑھا کہ جان لیوا 11کے وی تاروں کے کرنٹ لگنے سے ہمسایوں کے گھر میں جا گر ا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی کے رشتہ دار منور نے صحافیوں کو بتایا کہ محلہ بھر کے گھروں کی چھتوں کے انتہائی قریب سے گزرنے والی واپڈا کی تاریں اس سے قبل 1میٹرک کی طالبہ سمیت 3نوجوانوں کی زندگیاں نگل چکی ہیں منور نے کہا کہ ان تاروں کو ہٹانے کے لیے اہل محلہ اگست 2015میں 58ہزار880روپے کا ڈیمانڈ ان تاروں کو ہٹوانے کے لیے جمع کروایا تھا مگر گیپکو اہلکاروں سے جب ا س لٹکتی موت کو ہٹانے کے لیے رابطہ کیا گیا تو لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے ٹال دیتے ہیں منور نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ان اموات کے زمہ داران گیپکو اہلکار ہیں ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اہلیان علاقہ کے گھروں سے 11کے وی کی تاریں فی االفور ہٹوا ئی جائیں جس کا ایک سال قبل ڈیمانڈ نوٹس بھی جمع ہو چکا ہے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں