پانامہ لیکس غیر ملکی سازش ہے جس کا مقصد پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کر نا ہے

Ghulam Murtaza Jatoi malakwal

ملک وال (تحصیل رپورٹر)پانامہ لیکس غیر ملکی سازش ہے جس کا مقصد پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کر نا ہے اپوزیشن کا شورواویلا چائے کی پیالی میں طوفان کے سوا کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے ملکوال میں سماجی شخصیت و تاجر تنویر حسین شاہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے متعلق انکوائری کیلئے وزیر اعظم نے چیف جسٹس پاکستان کو لیکھ دیا ہے انکوائری میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے توانائی کی صورتحال سابقہ حکومت سے بہت بہتر ہے جبکہ بجلی کو لوڈشیڈنگ کا مسلہ 2018تک مکمل حل ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات حکومت کیلئے درد سر بنے ہوئے تھے مختلف جماعتوں کو عسکری ونگز نے پورے شہر کو یرغمال بنا رکھا تھا اور حکومت رٹ نہ ہونے کے برابر تھی لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف شہر سے نوگوایریاز ختم کر دیے ہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز بھی ختم کر دیے ہیں جس میں رینجرز کا کردار بہت اہم ہے۔ اس موقع پر ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، ممبر پنجاب اسمبلی پیر سید محفوظ مشہدی ، کونسلر قمر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں