پانی چوری کے جرمانے کی وصولی کی رفتار اطمینان بخش نہیں، اسسٹنٹ کمشنر ز پٹواریوں اور لمبرداروں کے تعاون سے وصولی تیز کریں

District Meeting mandi bahauddin
محصولات کی وصولی ترقی کی ضامن ہوتی ہے،بروقت وصولی یقینی بنائی جائے،مظفرخان سیال
30جون سے پہلے بورڈ آف ریونیو اور ایف بی آر کے مقرر کردہ ریونیو اہداف پورے کرنے کیلئے تمام ریونیو سٹاف کو متحرک کیا جائے
پانی چوری کے جرمانے کی وصولی کی رفتار اطمینان بخش نہیں، اسسٹنٹ کمشنر ز پٹواریوں اور لمبرداروں کے تعاون سے وصولی تیز کریں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ محصولات کی وصولی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔ ریونیو اہداف کے حصول اور ترقیاتی کاموں کی بر وقت تکمیل کیلئے تمام بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ مختلف محکموں کے ضلعی افسروں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ہدایت کی کہ بورڈ آف ریونیو اور ایف بی آر کے مقرر کردہ ریونیو اہداف پورے کرنے کے لئے تمام ریونیو سٹاف کو متحرک کیا جائے۔ 30جون سے پہلے مقررہ ہدف حاصل کرنے والے افسروں کو اظہار ستائش کے سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے رجسٹریشن فیس ، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس اور دیگر محصولات کی وصولی پر بریفنگ دی۔ ڈی سی او نے نوٹ کیا کہ پانی چوری کے جرمانے کی وصولی کی رفتار اطمینان بخش نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحبان پٹواریوں اور لمبرداروں کے تعاون سے جرمانے کی وصولی تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب 30جون تک ہر ہفتے ٹیکس وصولی کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں