بجلی کی 11گھنٹے مسلسل بندش ، لوگ رات جاگ کر گذارنے پر مجبور

Loadsheding bulb light
ملک وال(نامہ نگار)بجلی کی 11گھنٹے مسلسل بندش ، لوگ رات جاگ کر گذارنے پر مجبور ، رات کے وقت بجلی خراب ہونے پر عملہ اسے ٹھیک ہی نہیں کرتا ، گرمی کا زور بڑھتے ہی گیپکو انتظامیہ نے بھی مختلف بہانوں سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا شروع کر دیا ، فنی خرابی خرابی کے باعث بجلی 11گھنٹے بند رہی گیپکو ذرائع۔تفصیلات کیمطابق منگل کی رات بجلی 8بجے بند کی گئی جو تمام رات بند رہی اور اسے بدھ کی صبح 7بجے بحال کیا گیاشہری تمام رات گرمی کی وجہ سے سو نہ سکے شہری گیپکو انتظامیہ سے بجلی کی بحالی کیلئے ساری رات فون پر رابطہ کرتے ہے لیکن انتظامیہ نے کسی بھی فون سننا گوارا نہ کیا ، شہریوں نے الزام عائد کیا کہ جب بھی رات کے وقت بجلی خراب ہو تو اس وقت کا عملہ بجلی بحال ہی نہیں کرتا بلکہ وہ سوئے رہتے ہیں ۔ متاثرہ شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پانی و بجلی افضال گوندل سے مطالبہ کیا کہ شدید گرمی میں غیر اعلانیہ اور معمولی وجہ پر مختلف حیلوں بہانوں سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنے والے افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ رابطہ کرنے پر گیپکو انتظامیہ نے بتایا کہ رات کے وقت فالٹ کی وجہ سے بجلی ٹھیک نہ ہو سکی کیونکہ تلاش کے باوجود فالٹ نہیں ملا تاہم بجلی کو بدھ کی صبح 7بجے بحال کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں