عدالت کے حکم پر پولیس نے اغوا ہونے والی 20سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا

court adalat jail
ملک وال(نامہ نگار)عدالت کے حکم پر پولیس نے اغوا ہونے والی 20سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا ، لڑکی کو والدہ کے حوالے کر دیا گیا ، لڑکی کی 15مئی کو شادی ہے، آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ملک وال کے علاقہ خضر کی رہائشی بیوہ رحمت بی بی کی 20سالہ بیٹی ثمرین بی بی کو چند روز قبل اس کے سوتیلے بھائی، ماموں سمیت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ثمرین کو اغواکر لیا تھا ۔ رحمت بی بی کا الزام ہے کہ اس کے بھائی اور بھتیجے نے سات لاکھ روپے کے عوض موضع باہری کے ایک شخص کے حوالے حوالے کر دیا تھا ۔جبکہ علاقہ کی ایک بااثر شخصیت ملزم پارٹی کی سپورٹر تھی بیوہ عورت نے بیٹی کی بازیابی کیلئے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس نے باہری میں چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرا لیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں متاثرہ لڑکی نے عدلات کو بتایا کہ اسے ملزموں نے اغوا کیا جبکہ اس کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی ہے ۔ لڑکی کی 15مئی کو پسند کی شادی بھی ہے۔تفتیشی افسر اے ایس آئی انصر بٹ نے بتایا کہ لڑکی کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں