خواتین ریسکیو تربیت حاصل کر کے محفوظ معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں

Orat foundation media pic
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) خواتین ریسکیو تربیت حاصل کر کے محفوظ معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں عورتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم( عورت فاؤنڈیشن ) کے ممبران کی ایک روزہ ریسکیو آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں مرد چونکہ روزی روٹی کی تلاش میں گھروں سے باہر ہوتے ہیں تو گھروں میں موجود خواتین آگ وغیرہ کے حادثات کا شکار زیادہ ہوتی ہیں ۔علاوہ ازیں بچوں کی پرورش ، دیکھ بھال اور تربیت کا بیڑہ بھی زیادہ تر خواتین ہی اٹھاتی ہیں لہذا اگر خواتین تعلیم یافتہ اور ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کی تربیت سے لیس ہوں گی تو ایک تربیت یافتہ قوم جنم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ عورت فاؤنڈیشن “آواز” کے پلیٹ فارم سے ہر یونین کونسل میں خواتین کے لئے ریسکیو تربیت کا اہتمام کرے تا کہ محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ اس موقع پرعورت فاؤنڈیشن کی انچارج میڈیم بشریٰ قدسیہ، میاں شریف زاہد، آورش ندیم ، اکرم تارڑ، محمد یوسف جنجوعہ سمیت عورت فاؤنڈیشن کے دیگر مرد و خواتین ممبران نے ریسکیو 1122کی کارکردگی اور کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کی کاوش کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں