بلالائسنس یا زائدالمیعاد ادویات بیچنے والے سٹوروں کے خلاف ضابطہ فوجداری کی کارروائی کی جائے،ڈی سی او

District Quality Control meeting
ڈرگ انسپکٹر شہری آبادیوں کو نظرانداز کرکے دیہات میں کارروائیاں نہ کریں،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی کارروائی کے دوران ساتھ جائے
دیگر علاقوں کے لائسنس پرچلنے والے ڈینٹل کلینکس کیخلاف کارروائی کی جائے، ایک لائسنس پر متعدد کلینک نہیں چلنے دیں گے،مظفرخان سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ بلالائسنس یا زائدالمیعاد ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی ڈرگ انسپکٹر ز کی کارروائی کے دوران ساتھ جائے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈرگ انسپکٹر شہری آبادیوں کو نظرانداز کرکے صرف دوردراز کے دیہات میں کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زائدالمیعاد ادویات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اجلاس میں ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ارشد تنویر،ڈاکٹر حافظ افتخاراحمد،ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر محمد افضل،سیکرٹری بورڈ عظمیٰ مظہر اور ڈرگ انسپکٹر راجہ کامران نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے ڈرگ کنٹرولر کو سختی سے ہدایت کی دوسرے علاقوں کے ڈاکٹروں کے لائسنس پرچلنے والے ڈینٹل کلینکس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایک لائسنس پر متعدد کلینک نہیں چلنے دیں گے۔ جس کلینک میں لائسنس ہولڈر بی ڈی ایس موجود نہیں اس کے مالک کو گرفتار کیا جائے۔ انسانی جانوں کے مکمل تحفظ کی ذمہ داری ہرحال میں پوری کریں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں