واپڈا کا عوام کو اذیت دینے کا سلسلہ جاری، ملک وال اور گوجرہ کے علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

load sheding education teacher
ملک وال(نامہ نگار) منگل کی رات آنے والی آندھی سے ملک وال شہر اور گوجرہ کے گوہڑ فیڈر کے علاقوں اجووال، گوہڑشریف، چک 16،چک17، چک18 ، چک 19 سمیت دیگر علاقوں میں بجلی رات بھر بند رہی، رات نو بجے معطل ہونے والی بجلی کی سپلائی لائن چودہ گھنٹے بعد بدھ کے روز گیارہ بجے کے قریب بحال کی گئی۔ اس دوران شہریوں بالخصوص بچوں ، بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید اذیت برداشت کرنا پڑی جبکہ اگلی صبح سکولوں، دفاتر اور کام کاج کے لئے جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔تجمل محمود جنجوعہ، انور کمبوہ، احسان بٹ، رئیس خان، حافظ ثقلین سمیت دیگر نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں حالیہ بریک ڈاؤن اپنی طرز کا پہلا واقعہ نہیں، بلکہ بارش کی دو بوندیں گرنے پر بھی گھنٹوں بجلی کی بندش معمول کی بات ہے اور بسا اوقات تو بجلی کی بندش کا یہ دورانیہ طویل ہو کر 24 گھنٹوں تک بھی جا پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن مین اگر سپلائی لائن کو درست حالت میں بحال رکھے اور وقتاً فوقتاً لائن کی دیکھ بھال کی جاتی رہے تو اس قسم کے بریک ڈاؤن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے واپڈا کے بے حس اور کاہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں