پانی چوری کرنے پر یونین کونسل ڈفر کے سابق چیئرمین اور منشی کیخلاف مقدمہ درج

Malakwal map
ملک وال(نامہ نگار) اوورسیئر کینال رکن سیکشن غلام فاروق کو اطلاع ملی کہ بھلووال کے راجباہ نمبر 49میں بااثر زمیندار سرکاری پانی چوری کر رہا ہے جس پر غلام فاروق نے میٹ مختار احمد اور بیلدار عمر دراز کے ہمراہ چھاپہ مارا تو سابق چیئرمین ڈفر محمد امتیاز گوندل اس کا منشی حاجی نواز راجباہ میں کٹ لگا کر پانی چوری کر رہے تھے جبکہ ملزمان نے راجباہ کو کٹ لگا کر اسے کو شدید نقصان پہنچا یا ہے ۔ غلام فاروق کی درخواست پر تھانہ گوجرہ کی پولیس نے محمد امتیاز گوندل اور حاجی نواز کیخلاف دفعہ 430/431ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ملزم امتیاز گوندل سابق ممبر ضلع کونسل نواز ڈفرانہ کے بھائی ہیں ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں