جائے ملازمت پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا ایکٹ 2010‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

aurat Aaghi Mohim
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )سماجی تنظیم WISE اور دفتر خاتون محتسب پنجاب کے زیر اہتمام ’’جائے ملازمت پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا ایکٹ 2010‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 20رضاکاروں کو تربیت دی گئی۔ تربیت حاصل کرنے والے یہ مرد اور خواتین رضاکار 30اداروں بشمول بنکس، فیکٹریز، ہسپتال اور کالجز میں اس ایکٹ کی تربیت دیں گے۔ورکشاپ کے دوران ٹرینر نے ایکٹ کی دفعات اور ضابطہ اخلاق پر تفصیلاروشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے ملازمت پر خواتین کے لئے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا، آوازیں کسنا، غیر اخلاقی رویہ رکھنا، زبردستی تعلق رکھنے پر مجبور کرنا، انکار کی صورت میں سنگین دھمکیاں دینا، دفتری مراعات، ملازمت اور ترقی کے مواقع کو ذاتی تعلق سے مشروط کرنا، خواتین کو جنسی بنیاد پر ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔ خواتین جائے ملازمت پر ہراساں کئے جانے کی صورت میں اپنے ادارے کی انکوائری کمیٹی یا خاتون محتسب پنجاب کو درخواست دے سکتی ہیں۔ جس پر جرمانے اور ملازمت کی برخواستگی کی سزا مل سکتی ہے۔ دریں اثناء تربیت یافتہ رضاکار کل (جمعرات) 30مختلف دفاتر، کالجوں اور فیکٹریوں کا دورہ کر کے آگاہی مہم چلائیں گے جبکہ جمعہ 13مئی کو مقامی شادی ہال میں سیمینار ہو گا۔ جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین اور خاتون محتسب پنجاب فرخندہ وسیم افضل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں