بینوولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس ، 140کیسوں کی منظوری دے دی گئی

Benouvelent fund board mandi bahauddin
منڈی بہاؤالدین:بینوولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس ، 140کیسوں کی منظوری دے دی گئی
میرج گرانٹ کے 65،تجہیزوتکفین کے 49اور مالی امداد کے 26کیس شامل، کوئی درخواست ٹھوس وجہ کے بغیر مسترد نہ کی جائے،ڈی سی او

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او مظفر خان سیال کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ بینوولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں 140کیسوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بورڈ کے سیکرٹری اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے اجلاس میں میرج گرانٹ کے 65،تجہیزوتکفین کے 49اور ایک سے 10سکیل تک ماہانہ مالی امداد کے 26کیس پیش کئے۔ ڈی سی او نے کہا کہ بینوولنٹ فنڈ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے قائم کیا گیا ہے ،ضلع منڈی بہاؤالدین میں تمام درخواستیں شفاف طریقے سے نمٹائی جاتی ہیں۔ انہوں نے انچارج بینوولنٹ فنڈسیکشن اشرف وڑائچ کو ہدایت کی کہ کسی درخواست کو ٹھوس وجہ کے بغیر مسترد نہ کیا جائے۔ جو کیس بورڈ سے منظور ہوتے ہیں ان کے چیک بلاتاخیر بنائے جائیں۔ بینوولنٹ فنڈ میں رقم کی کوئی کمی نہیں اور ملازمین یا ان کے ورثا کو ان کا حق دینے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن سید توقیر شاہ اور دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں