سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کا منڈی بہاؤالدین کا دورہ ،گندم مراکز میں باردانہ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ

Special Secretory

باردانہ کی تقسیم کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے، کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورامعاوضہ کسی رکاوٹ کے بغیر ادا کیا جائیگا،خالد محمود

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) محکمہ مواصلات وتعمیرات(سی اینڈڈبلیو)پنجاب کے سپیشل سیکرٹری خالد محمود نے منڈی بہاؤالدین کا خصوصی دورہ کیا اورتینوں تحصیلوں میں قائم گندم خریداری مراکز میں باردانہ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ خوراک کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ملکوال میں اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے ملکوال اور گوجرہ، اے سی شبیر حسین چیمہ نے منڈی شہر جبکہ اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان نے پھالیہ، قادرآباد اور جانو چک میں قائم مراکز میں گندم کی خریداری پر بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری نے باردانہ کی تقسیم کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی شکایات کے ازالے کیلئے نہ صرف اضلاع میں بلکہ صوبائی سطح پر سیل قائم ہیں اور میرا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ حکومت کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورامعاوضہ کسی رکاوٹ کے بغیر ادا کرنے میں پرعزم ہے۔ اسسٹنٹ شبیر حسین چیمہ نے بتایا کہ اس بار حکومت نے جو پالیسی جاری کی ہے اس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور ڈی سی او بھی خریداری مراکز کے دورے کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں