وزیر اعظم نے چک نظام کے مقام پر پل کی منظوری دیدی ہے جلد وزیراعظم خود پل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے

AWAMI JALSA
ملک وال(نامہ نگار) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چک نظام کے مقام پر پل کی منظوری دیدی ہے جلد وزیراعظم خود پل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے گزشتہ روز رانا چوک میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم پر پل ہمارے دور حکومت میں ہی مکمل ہو گا اس مرتبہ صرف افتتاح نہیں ہو گا بلکہ پل بھی بنے گا ۔ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ این اے 109کیلئے تمام اراکین اسمبلی سے زیادہ فنڈز حاصل کئے ہیں جس کیلئے میرے بھائی امداداﷲ بوسال پرنسپل سیکرٹری چیف منسٹر پنجاب کی بھی بہت کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حلقہ این اے 109میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں اتنے کام آج تک کبھی نہیں ہوئے اور اب ملک وال شہر میں 53کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم، صاف پانی، ٹی ایچ کیو ہسپتال، ریسکیو 1122، سڑکوں اور گلیوں کے منصوبے جاری ہیں جو جلد مکمل ہوں گے ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم ملک وال اور ضلعی چیئرمین کے امیدوار غلام حسین بوسال نے کہا کہ میں نے بطور تحصیل ناظم ملک وال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ ہمارے مخالفین جن میں ایک سابق وزیر بھی ہیں نے صرف میگا کرپشن کی داستانیں ہی رقم کیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر اصغر یعقوب سندھو ، تحصیل صدر منوور اقبال گوندل، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طارق ، قمر خان اور سابق ناظم راجہ خرم حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ڈانس پارٹی ن لیگ کے شیروں کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، پی ٹی آئی نے ملک میں صرف بے حیائی اور ترقی دشمن تحریکوں کو فروغ دیا ہے ۔ ناصر اقبال بوسال ایم این اے اور سابق تحصیل ناظم غلام حسین بوسال نے ٹی ایچ کیو ہسپتال، ریسکیو 1122، پینے کے صاف پانی، سیوریج سسٹم سکیموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر پل بناؤ تحریک دستخطی مہم کے رہنما اکبر علی گوگا نے ناصر اقبال بوسال سے ملاقات کی اور ان سے پل بناؤ تحریک کے سلسلہ میں دستخط کروائے ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں