ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے ڈی جے پی ایس میں نوتعمیر شدہ پرنسپل ہاؤس کا افتتاح کردیا

DJPS Mandi Bahauddin

پرنسپل اور وائس پرنسپل کی رہائشگاہوں کی تعمیرپر ساڑھے 3کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی،ڈی سی او نے نئی عمارتوں کا معائنہ بھی کیا
ضلعی انتظامیہ کی محنت اور لگن کے باعث منڈی بہاؤالدین کو ڈی جے پی ایس کی صورت میں معیاری تعلیمی ادارہ میسر آگیا ،مظفرخان سیال

منڈی بہاؤالدین (ایم بی ڈین نیوز ) ضلعی انتظامیہ کے تعلیمی ادارے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول (ڈی جے پی ایس) میں پرنسپل اور وائس پرنسپل کی رہائشگاہوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا ہے۔سکول کے چئیرمین /ڈی سی او مظفر خان سیال نے جمعۃ المبارک کو ساڑھے 3کروڑ روپے سے زائد لاگت کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دعا بھی کی گئی ۔ سادہ تقریب میں ای ڈی فنانس وڈویلپمنٹ میاں ظہیرالدین، پرنسپل کرنل(ر) جاوید نعیمی، ڈی او فاریسٹ محمد علی بٹ، ڈی او بلڈنگز اوردیگر افسر موجود تھے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ نوتعمیر شدہ عمارتوں کی تزئین وآرائش کا کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی محنت اور لگن کے باعث منڈی بہاؤالدین کو ڈی جے پی ایس کی صورت میں ایک خوبصورت اور معیاری تعلیمی ادارہ میسر آگیا ہے جہاں نہ صرف پورے ضلع سے بلکہ دیگر اضلاع سے بچے اور بچیاں بھی تعلیم کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے افتتاح کے بعد عمارتوں کا معائنہ کیا اورتعمیراتی کام کی تعریف کی۔
٭٭٭٭٭\

اپنا تبصرہ بھیجیں