دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے تعلیم اہم ہتھیار ہے نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے

The Educators Malakwal campus
ملک وال(نامہ نگار)دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے تعلیم اہم ہتھیار ہے نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ملک وال رانا محمد اسلام نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز سکول کی سالانہ تقریبات تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معایری تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ طلبا و طالبات کو تعلیم دینے کے ساتھ ان کی اسلامی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ اچھی تربیت کے بغیر کبھی کوئی اچھا انسان نہیں بن سکتا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکول ڈائریکٹر محمد بلال وڑائچ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ملک میں معیاری تعلیم دے کر حکومت کی تعلیمی پالیسی میں مدد دے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم بچوں کو اچھی تعلیم دینے کے ساتھ اچھا انسان اور شہری بھی بنائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ انعامات سے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان میں مقابلہ کی فضا پیدا ہوتی ہے ایسی تقریبات طلبا کی خفتہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے ۔ ڈی ایس پی رانا محمد اسلام ، گورنمنٹ ہائی سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر حفیظ گوندل، خواجہ محمد شفیق اور محمد بلال وڑائچ نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور بہتر تدریسی فرائض انجام دینے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں