ناقص کارکردگی اور غیر حاضری :ایک ٹیچرجبری ریٹائر،مرکزصحت کا پورا عملہ تبدیل،تنخواہ بند

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial
خراب امتحانی نتائج پر ٹیچر نسیم اخترجبری ریٹائر، اکرم نواز کی 3سالہ سروس ضبط ،شان علی ،خالدہ تاج اور سمیرا لطیف کی سالانہ ترقی روک دی
ڈی سی او نے غیر حاضری پر بنیادی مرکز صحت چک حسن کے پورے عملے کی تنخواہ بند کردی ، ڈھوک شہانی کے تمام سٹاف کا تبادلہ پنڈ مکو

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے انکوائری کے بعد ناقص کارکردگی اور غیر حاضری پر محکمہ تعلیم اور صحت کے متعدد ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کی ہے۔ خراب امتحانی نتائج پر ایلیمنٹری سکول گوھڑ کی ٹیچر نسیم اخترکو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا جبکہ ایلیمنٹری سکول میلوکہنہ کے ایس ایس ٹی اکرم نواز کی تین سالہ سروس ضبط کر لی گئی ہے۔ اسی طرح ایلیمنٹری سکول بھنڈر کلاں کے ٹیچر شان علی کی دو سالانہ ترقیاں جبکہ مانگٹ ہائی سکول کی ٹیچر خالدہ تاج اور پنڈ مکو کی سمیرا لطیف کی ایک ایک سالانہ ترقی روک دی گئی۔ ڈی سی او نے غیر حاضری پر بنیادی مرکز صحت چک حسن کے پورے عملے کی تنخواہ بند کر دی جبکہ بی ایچ یو ڈھوک شہانی کے عملے کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ کر تمام سٹاف کا تبادلہ پنڈ مکو کر دیا ہے۔ بی ایچ یو ریڑکا بالا کی مڈ وائف، سکیورٹی گارڈ اور آیا کی بھی غیر حاضری والے دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی ہے۔ ڈی سی او نے خبردار کیا کہ بددیانتی اور نااہلی کامظاہرہ کرنے والوں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں