رمضان سے قبل ذخیرہ اندوز وں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ، منافع خوروں کا قلع قمع کرینگے

Price Control Committee Meeting
عوام کا استحصال کرنے والوں سے کوئی نرمی نہ برتی جائے، ضروری ہو تو سپیشل برانچ کی مدد سے مصنوعی قلت کرنے والوں کا سراغ لگایا جائے
تاجررہنمارمضان میں اشیائے ضرورت کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،ڈی سی او کا اجلاس سے خطاب

منڈی بہاؤالدین (ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوز وں کی عوام دشمن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور اشیا کی مصنوعی قلت پیدا کرکے منافع خوری کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔ روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کے نرخوں کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس مجسٹریٹوں کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کا استحصال کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے اور ضروری ہو تو سپیشل برانچ کی مدد سے اشیا کی مصنوعی پیدا قلت کرنے والوں کا سراغ لگایا جائے۔ رمضان بازار لگانے وار فئیرپرائس شاپس قائم کرنے کا مقصد عام آدمی کو منافع خوروں سے بچانا ہے۔ مظفر خان سیال نے اجلاس میں شریک تاجر برادری کے نمائندوں سے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضرورت کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شہریوں کے مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں