بل کلیرنس کے معاملے میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس منڈی بہاؤالدین بازی لے گیا

Mbdin Map Mandi Bahauddin map
منڈی بہاؤالدین (ایم بی ڈین نیوز ) بل کلیرنس کے معاملے میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس منڈی بہاؤالدین فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں بازی لے گیا اور گزشتہ ماہ ضلعی دفتر کی کارکردگی 77فیصدرہی۔ پنشنروں کے کیس بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر منڈی بہاؤالدین عبدالرحمان اعوان نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ اپنی تعیناتی کے بعد ذاتی توجہ کے ساتھ بل کلیرنس کا کام تیز کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا ضلع دیگر اضلاع سے سبقت لے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشنروں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ عارضی زحمت کے بعد پنشنروں کو مستقل سہولت میسر آئے گی۔ عبدالرحمان اعوان نے کہا کہ وہ جلد ضلعی دفتر میں کھلی کچہری کے ذریعے پنشنروں کی شکایت حل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کریں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں