اعتزاز احسن چور ہیں جو اپنے علاقے کے کونسلر بھی نہیں بن سکتے، عابد شیرعلی

510099-abidsheral-1462972549-956-640x480

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن خود چور ہیں اس لیے شور مچاتے ہیں جب کہ کرپشن میں ان کا نام سرفہرست ہے وہ اپنے علاقے کے کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے اپوزیشن پر شدید تنقید کی اور ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے 7 سوالوں کی نوٹنکی کھیلی جارہی ہے، اعتزاز احسن کیا ان 7 سوالوں پراترتے ہیں جو انہوں نے وزیراعظم سے کیے جب کہ اپوزیشن قوم کا وقت ضائع کررہی ہے، سیاسی یتیموں کا کوئی والی وارث  نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن سے پاک ہیں اور ان کی کوئی آف شور کمپنی ہے نہ ان پر کک بیک کا کوئی الزام  ہے جب کہ حسن اور حسین نواز کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں، وزیر اعظم کے ایوان میں آنے سے پہلے سوالوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا لیکن پھر بھی وزیراعظم ہر بات کا جواب پارلیمنٹ میں آکر دیں گے۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ چوروں کا ٹولا ترقی کی راہ روکنا چاہتا ہے اور اعتزاز احسن خود چور ہیں اس لیے شور مچاتے ہیں جب کہ کرپشن میں بھی ان کا نام سرفہرست ہے، اعتزاز احسن بتائیں ایل پی جی کا کوٹا کیسے لیا اور اس سے کتنا پیسا بنایا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان جھوٹے ہیں، انہوں نے 29 لاکھ روپے کے 5 اپارٹمنٹ لندن میں ظاہر کیے جب کہ عمران خان کو اسپیکر کی بد دعا لگی اس لیے وہ سڑکوں پر رل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں