ڈپٹی ڈی ایل اوکے چھاپے، صفائی کے ناقص انتظامات پر مختلف سویٹس ہاؤس کو 20ہزار روپے جرمانہ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ضیاء اﷲ گوندل نے صفائی کے ناقص انتظامات پر مختلف سویٹس ہاؤس کو 20ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ دکانوں کی بیکریوں میں مکھیوں کی بھرمار تھی اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظرانداز کیا جارہا تھا۔ست سرا چوک پر محبوب سویٹ شاپ کو 7ہزار، حافظ سویٹس کو 5ہزار، مٹھاس بیکرز کو 5ہزار جبکہ سوہاوہ جھولانی کی پاپڑ فیکٹری کو 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔ چھاپے کے دوران مشتاق احمد بھٹی، فیض احمد، افضال حسین، بلال گوندل اور ارشد محمود ان کے ساتھ تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں