محکمہ صحت کے افسروں اور اہلکاروں سمیت 1800افراد نے ڈینگی سے نمٹنے کی تربیت مکمل کرلی

Afzaal ahmad Warraich ADC Mandi Bahauddin
منڈی بہاؤالدین: محکمہ صحت کے افسروں اور اہلکاروں سمیت 1800افراد نے ڈینگی سے نمٹنے کی تربیت مکمل کرلی
لاروی سائیڈنگ بلاتعطل جاری رکھی جائے، موسم بہار میں ڈینگی کا خطرہ ٹل گیا ، برسات کیلئے تیاریاں شروع کردی جائیں،افضال احمد وڑائچ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )منڈی بہاؤالدین میں محکمہ صحت کے افسروں اور اہلکاروں سمیت 1800افراد نے ڈینگی سے نمٹنے کی تربیت مکمل کرلی۔ اس وقت ضلع میں ڈینگی کا کوئی کیس نہیں۔ اس ضمن میں ایک اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے ای ڈی او ہیلتھ اور ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ مکینکل لاروی سائیڈنگ کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے۔ موسم بہار میں ڈینگی کا خطرہ اگرچہ ٹل چکا ہے تاہم موسم برسات کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کردی جائیں۔ حکومت کے مؤثر اقدامات سے ڈینگی کا خطرہ مسلسل کم ہورہا ہے ۔ اس کے باوجود کسی سستی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر نے بتایا کہ محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں لاروے کا سراغ لگانے اور تلف کرنے کا کام مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 45ڈاکٹروں،محکمہ صحت کے افسروں،55نرسوں،37ہیلتھ سپروائزروں اور دیگر عملے کو تربیت دینے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اے ڈی سی نے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں بالخصوص طلبا کو ڈینگی کے خلاف موبلائز کیا جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں