ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں کی افتتاحی تقریب کل شام رانا چوک میں ہو گی

Malakwal map
ملک وال(نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی افتتاحی تقریب کل بروز جمعہ شام پانچ بجے رانا چوک میں ہو گی ، ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، ممبر پنجاب اسمبلی اختر عباس بوسال اور سابق تحصیل ناظم ملک وال غلام حسین بوسال مہمانان خصوصی ہوں گے۔تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ن تحصیل ملک وال کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر راؤ محمد طارق نے بتایا کہ ن لیگ کی حکومت الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملکوال کے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ، ریسکیو 1122، واٹر سپلائی سکیم سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کی افتتاحی تقریب مسلم لیگ ن تحصیل ملک وال کے زیر اہتما م کل بروز جمعہ شام پانچ بجے رانا چوک میں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں ناصر اقبال بوسال ایم این اے ، اختر عباس بوسال ایم پی اے اور غلام حسین بوسال سابق تحصیل ناظم شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ آئندہ الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور شہر کو ماڈل سٹی بنایا جائے گا۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں