ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،قیدیوں کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ

DCO visit to Jail Mandi Bahauddin
ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،قیدیوں کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
میڈیکل آفیسر باقاعدگی سے جیل کا دورہ کرے تا کہ قیدیوں اور حوالاتیوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے،مظفر خان سیال کی ہدایت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او مظفر خان سیال نے آج (بدھ) ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کر کے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ بھی ان کے ساتھ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اکرم خان نے انہیں مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ڈی سی او نے جیل میں کھانے ، صفائی اور علاج کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ڈی سی او کی ذاتی دلچسپی سے رہائشی کالونی کی عقبی دیوار مکمل ہو چکی ہے۔ جس سے سکیورٹی خدشات میں کمی آئی ہے۔ مظفر خان سیال نے ہدایت کی کہ میڈیکل آفیسر باقاعدگی کے ساتھ جیل کا دورہ کرے تا کہ قیدیوں اور حوالاتیوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے نو عمر وارڈ میں قید افراد کی کلاس کا بھی دورہ کیا اور قیدی طلباء سے بات چیت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں