دی ایجوکیٹرز ملک وال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج منعقد ہو گی

teahcer students study education
ملک وال(نامہ نگار) دی ایجوکیٹرز ملک وال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا، ڈی ایس پی رانا اسلام ہو ں گے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بلال یوسف وڑائچ نے صحافیوں کو بتایا کہ سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد طالبعلموں کی حوصلہ افزائی اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ اجاگر کیا جانا ہے تا کہ آنے والے امتحانوں میں تمام طلبا و طالبات دل جمعی سے پوزیشن لینے کی کوشش کرتے ہوئے تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تقریب کے کے دوران بچوں کا تقریری مقابلہ منعقد کروایا جائے گااور طالبعلموں کی طرف سے حاضرین محفل کیلے رنگا رنگ خاکے پیش کیے جائیں گے اور خصوصی طور پر اساتذہ کی محنت سے تیار کیا جانے والا وقت حاضر میں دہشتگردی کے خلاف تیار کیا جانے والا خاکہ جو ایک دہشت گردوں کے نام پوری قوم متحد ہونے کا واضح پیغام ہو گا پیش کیا جائے مہمان خصوصی کمشنر ملک وال آصف رضا اور ڈی ایس پی ملک وال طلبا ء و طالبات سے خطاب فرمائیں گے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں