ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم رانا خالد محمود کا ریسکیو آفیسر راجہ گلفام کو فون ، فائر فائٹرز کیلئے خراجِ تحسین

Raja-Fazal-abbas-gulfam-rescue-1122-security-officer-e1405934695330-300x281
منڈ ی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم رانا خالد محمود نے گزشتہ روز ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر راجہ گلفام کو فون کر کے فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122کے پیشہ ورانہ مہارتوں اور جذبہ حب الوطنی سے لیس ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کی سروس نہایت مثالی ہے ریسکیو فائر فائٹرز اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر لوگوں کی زندگیوں اور مال کو بچاتے ہیں جو کہ ایک عظیم کام ہے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت راولپنڈی میں تعینات تھا جب گکھڑ پلازہ میں ریسکیو 1122کے 4جوان فائر فائیٹنگ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے اس واقع نے میرے ذہن پر نہ مٹنے والے نشان چھوڑ دیئے ہیں اور میں ہر 4مئی کو ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتح خوانی کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں