ڈائریکٹر انویسٹی گیشن برائے وفاقی محتسب زریاب مسرت کی ڈی سی او اورضلعی ایڈوائزر برائے محتسب سے ملاقات

Director Federal Mohtarab meeting with federal mohtasib mandi bahauddin
وفاقی محکموں سے متعلق عوامی شکایات : ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کے اضلاع کے دورے شروع
زریاب مسرت کی ڈی سی او اورضلعی ایڈوائزر برائے محتسب سے ملاقات ،ہر جمعرات کو منڈی بہاؤالدین میں شکایات سنیں گی
ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ، کوئی شکایت 60روز سے زائد زیرالتوأ نہیں رکھی جاتی،2لاکھ زیرالتوأ درخواستیں نمٹا دی گئیں،زریاب مسرت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )وفاقی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن برائے وفاقی محتسب زریاب مسرت نے اضلاع کے دورے شروع کردیے ہیں ۔ آئندہ وہ ہر جمعرات کو منڈی بہاؤالدین میں عوام کی شکایات سنا کریں گی۔ آج (بدھ) اپنے پہلے دورے میں انہوں نے ڈی سی او مظفر خان سیال اورضلعی ایڈوائزر برائے محتسب پنجاب نواز بھٹی سے ملاقات کی جبکہ ڈسٹرکٹ جیل کا بھی معائنہ کیا۔ زریاب مسرت نے کہا کہ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی سربراہی میں ادارے کا کردار پہلے سے کئی گنا زیادہ فعال ہوچکا ہے۔ اب کوئی شکایت 60روز سے زائد زیرالتوأ نہیں رکھی جاتی اور حالیہ عرصے میں2لاکھ زیرالتوأ درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔ ضلع کی سطح تک دائرہ کار بڑھانا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے جو انشااﷲ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف اور حق مل سکے گا۔ نواز بھٹی نے انہیں اپنے شعبے کے بارے میں مختلف تفصیلات بتائیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں