ریسکیو 1122 منڈی بہائوالدین کے زیر اہتمام 4مئی کو فائر فائٹر ڈے منایا گیا

4 May Fire Day
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام 4مئی فائر فائٹر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی قیادت میں سیفٹی آفیسر راجہ گلفام ، سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان کے ہمراہ سیمینار ، فلیگ مارچ ، آگاہی ریلی کا انعقاد، اور شہید فائر فائٹرز کے لئے فاتح خوانی ،خدمات اور قربانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے زیر اہتمام گزشتہ روز فائر فائٹر ڈے منایا گیا جس میں ریسکیو1122کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور سٹاف نے فلیگ مارچ کرتے ہوئے شہر بھر کا چکر لگایا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی قیادت میں آگاہی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ریلی کے بعد ریسکیو دفتر میں منعقدہ سیمینار میں فائر فائٹرز کی خدمات کے حوالے سے ویڈیو دکھائی گئی کہ کس طرح فائر فائٹر اپنی جانو ں پر کھیل کر انسانی جانوں اور مال کو بچاتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریسکیو افسران نے کہا کہ فائر فائٹر وہ عظیم لوگ ہیں جو آگ کے ساتھ براہ راست لڑتے ہیں اپنی جان اور خاندانی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی جانیں اور مال بچانے کی کوشش کرتے ہیں اس مقدس مشن کی تکمیل میں بعض اوقات جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آگ کے حادثات میں شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے درجات کی بلندی کے لئے فاتح خوانی بھی کروائی گئی جبکہ رات کو ان عظیم شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں