ڈی ایس پی ملک وال نے 20سالہ لڑکی کے فروخت کے معاملہ پر ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی دلا دی

DSP Malakwal Rana Islam
ملک وال (نامہ نگار)خبروں کی اشاعت پر ایکشن ڈی ایس پی ملک وال رانا اسلام نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی دلا دی گذشتہ دنوں موضع خضر میں ماموں اور سوتیلے بھائی نے 7لاکھ کے عوض 20سالہ لڑکی بیچ دی تھی جس کی شادی 15مئی 2016کو ہونا طے پائی تھی یتیم لڑکی کی والدہ نے احتجاج کر تے ہوئے لڑکی کی بازیابی کے لیے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس سیاسی شخصیت کے دباؤ کی وجہ سے ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی اور میری بیٹی ملزمان کے قبضہ سے برآمد نہیں کر رہی یتیم لڑکی کی والدہ نے کہا تھا کہ اگر میری بیٹی فی الفور بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو میں خودسوزی کر لونگی جس پر ڈی ایس پی ملک وال رانا محمد اسلام نے ایکشن لیتے ہوئے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ بغیر کسی سیاسی دباؤ کے انصاف کیا جائے گا لڑکی کے اغواء میں سوتیلا بھائی ملوث ہے ایک ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا دیگر کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ مغویہ کو 15مئی سے قبل بازیاب کروا لیا جائے گا تاکہ اس کی شادی بخیرو خوبی انجام پا سکے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں