ناجائز تجاوزات از خود ختم کرنے کے لیے وارننگ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی

AC Asif Raza Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف رضا اور ٹی او آ ر عرفان گوندل کی تاجران او ر دکانداروں کو شہر کی مصروف ترین شاہراہوں جناح روڈ ، تھانہ روڈ پر ناجائز تجاوزات از خود ختم کرنے کے لیے وارننگ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق رانا چوک سے مغربی ریلوے پھاٹک تک جناح روڈ اور تھانہ روڈ اندرون شہر کی مصروف ترین سڑک ہے جبکہ لوگوں نے بااثر افراد کی شہہ پر سڑک پر ریڑھی اور پھٹے کی شکل میں کاروباری اڈے بنا لئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ موٹر سائیکل رکشہ، کار، وین کے ڈرائیور جہاں چاہے گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے غائب ہو جاتے ہیں جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو جاتی ہے جبکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے اہلکار اندرون شہر کی اس اہم شاہراہ پر نظر نہیں آتے۔ پابندی کے باوجود بھاری گاڑیاں بھی اندرون شہر کی اس مصروف سڑک پر آ جاتی ہیں جو ایک بڑی رکاوٹ بن جاتی ہیں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ملک وال اور ٹی او آر عرفان گوندل نے میڈیا کی وساطت سے تاجر برادری اور دکاندار حضرات کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا عوام کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناجائز تجاوزات مافیا کو وارننگ دی جاتی ہے کہ از خود تجاوزات ختم کردیں ورنہ چند دن میں گرینڈ آپریشن کر کے ناجائز تجاوزات ختم کر دی جائیں گے اور تمام سامان ضبط کر کے زمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں