انٹرمیڈیٹ امتحانات، دفعہ 144کے تحت ہیلی کیم (ڈرون) کے استعمال پر پابندی

Education exam students
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے دفعہ 144کے تحت فوری طور پر ہیلی کیم (ڈرون) کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے جو 27جون 2016تک نافذالعمل رہے گی۔ دریں اثناضلع حکومت نے دفعہ 144کے تحت تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام 7مئی 2016سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اندر یا قریب غیر متعلقہ افراد کی موجودگی روک دی ہے۔ اسی طرح علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت جاری مختلف امتحانات کے دوران بھی دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ18جولائی تک نافذالعمل رہے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں