ڈفر کے چیئرمین و وائس چئیرمین نے کونسلرز سمیت پل بنائو تحریک کی ستخطی مہم کی حمایت کا اعلان کر دیا

Joining hands salam
یونین کونسل ڈفر کے چیئرمین خالد محمود سیال نے وائس چیئرمین اور کونسلرز سمیت اکبر علی گوگا کی طرف سے چلائی جانے والی پل بناؤ تحریک دستخطی مہم کی مکمل حمایت کا علان کر دیا
ملک وال(نامہ نگار) یونین کونسل ڈفر کے چیئرمین خالد محمود سیال نے وائس چیئرمین اور اپنی یوسی کے دیگر کونسلرز کے ہمراہ چک نظام کے مقام پر دریائے جہلم پر پل بناؤ تحریک کے سلسلہ میں چلنے والی دستخطی مہم کی مکمل حمایت کرنے ہوئے کہا کہ علاقہ کی تعمیروترقی اور تین اضلاع منڈی بہاؤالدین، جہلم اور سرگودھا کی لاکھوں عوام کی سہولت کیلئے پل کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سال سے زائد عرصہ سے ملک وال اور پنڈدادنخان کی سیاسی شخصیات یہ پل بنانے کے نام لوگوں سے ووٹ لے رہے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد اراکین اسمبلی مختلف بہانے سے عوامی مفاد کے اس منصوبے کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے مقامی مارکیٹوں میں اقصادی انقلاب آئے گا جس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے تجارت بڑھے گی تاجر طبقہ خوشحال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مزدور شخص اکبر علی گوگا کی طرف سے اس اہم عوامی منصوبہ کیلئے آواز اٹھانا اور دستخطی مہم شروع کرنا علاقہ کے سیاسی پنڈتوں کیلئے باعث شرم ہے ۔ خالد سیال نے کہا کہ یونین کونسل ڈفر کے تمام ارکان اکبر علی گوگا کی اس مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انشا ء اﷲ یہ مہم ضرور کامیاب ہو گی۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں